جعفرآباد اور صحبت پور میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا،

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے امیدواروں کو بدترین شکست کا سامنا

بدھ 28 جنوری 2015 23:28

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) جعفرآباد اور صحبت پور میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں پر مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا ۔سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے امیدواروں کو بدترین شکست کا سامنا۔،جعفرآباد ضلع کونسل کے انتخابات ضلعی چیرمین میر زبیر خان جمالی اور وائس چیرمین علی رضا جمالی کامیاب قرار،ضلع کونسل صحبت پور پر سابق نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسہ کے فرزند امجد حسین کھوسہ چیرمین جبکہ فہد خان پنہور وائس چیرمین کامیاب ۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پورے صوبے کی طرح جعفرآباد اور صحبت پور اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پایا۔جعفرآباد کی ضلع کونسل پر ن لیگ کے امیدوار میر زبیر خان جمالی 39ووٹ لیکر چیرمین جبکہ میر علی رضا جمالی 41ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے وائس چیرمین منتخب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کے حمایت یافتہ امیدوار بہران خان جمالی نے چیرمین کے لیے 15ووٹ حاصل کیے جبکہ وائس چیرمین پر ایوب رند نے 14ووٹ لیکے دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار پر فائق جمالی اور ن لیگ کے امیدوار سردار شاہ نواز عمرانی نے 30ووٹ جبکہ وائس چیرمین کے لیے محمد ایوب کھوسہ نے 30ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ان کے مد مقابل میر اورنگزیب جمالی اور ئبدالرحمان لہڑی نے 4_4ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر رہے۔میونسپل کمیٹی اوستا محمد پر اسپکیر جان جمالی ،فائق جمالی اور پ پ کے صوبائی صدر صادق عمرانی کے حمایت یافتہ امیدوار میر عامر خان جمالی نے 18ووٹ حاصل کر کے چیرمین کامیاب قرار پائے جبکہ وائس چیرمین کی نشست پر پیپلز پارٹی کے نیاز احمد عمرانی نے بھاری اکثریت سے اٹھارہ ووٹ حاصل کر کے نشست جیت لی۔

ان کے مدمقابل بلیدی اور میر ظفراللہ جمالی کے حمایت یافتہ امیدواروں حاجی خان پلال اور وائس چیرمین کے لیے بختیار مری نے 16ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔جبکہ صحبت پور کے لیے سابق اسپیکر میر ظھور حسین کھوسہ پینل کے حمایت یافتہ سابق نگراں وزیراعظم ہزار خان کھوسہ کے فرزند میر امجد حسین کھوسہ نے 22ووٹ حاصل کر کے نیشنل پارٹی کے امیدوار کو شکست دیکر چیرمین منتخب ہوگئے جبکہ وائس چیرمین ضلع صحبت پور پر میر فہد خان پہنور نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ۔

جبکہ میونسپل کمیٹی صحبت پور پر ن لیگ اور ظہور حسین کھوسہ پینل کے امیدوار غلام حیدر گولہ واضع اکثریت سے چیرمین جبکہ واحد علی کھوسہ وائس چیرمین کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دونوں اضلاع میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کی کامیابی جبکہ سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی اور نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو بد ترین شکست نے سیاسی ماحول کو یکسر تبدیل کردیا ہے دونوں اضلاع میں ن لیگ کی کامیابی پر سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ ،اور سابق صوبائی وزیر میر فائق علی جمالی کی رہائش گاہوں پر خوشی کا سماں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :