کوئٹہ شہر کے بے شمار مسائل حل کرنے کیلئے انقلابی تبدیلی لائینگے ، نومنتخب مےئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ ،

بلاامتیاز عوامی خدمت کوئٹہ شہر کے خوبصورتی کی بحالی ہماری اؤلین ترجیح ہو گی،نومنتخب میئر

بدھ 28 جنوری 2015 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اورکوئٹہ کے نومنتخب مےئر نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے بے شمار مسائل حل کرنے کیلئے انقلابی تبدیلی لائینگے پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کوئٹہ کی خوبصورتی بحال کرنے کیلئے اپنے گھروں سے لیکر شہر کے کوچوں تک خود جاڑو اٹھا کر صفائی مہم کا حصہ بنے رقم جمع کرنے کیلئے اگر ضرورت پڑی تو کچکول اٹھا کر ڈونرز کے پاس جائینگے کوئٹہ کی ترقی پر ہنگامی بنیادوں پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے لیکن پہلے چھ مہینے ہم تفریح کی طرح منائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صو بائی صدر عثمان کاکڑ‘نومنتخب مےئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ‘صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال اور نومنتخب ڈپٹی مےئر میریونس بلوچ کامیابی کے بعد لیاقت پارک کے سامنے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مبارکباد کے مستحق ہے کہ انہوں نے پورے ملک میں سب سے پہلے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرکے یہ ثابت کردیا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں بلدیاتی ادارے جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کے حیثیت رکھتے ہیں اس نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریگی اور اس میں تبدیلی میں لائیگی انہوں نے کہاکہ نومنتخب کارپوریشن کے مےئر کوئٹہ شہر والدین کی حیثیت رکھتا ہے ہمیں امید ہیں کہ وہ پورے کوئٹہ شہر اور کونسلروں کو ایک نظر سے دیکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں ان کو برابری کی بنیاد پر حصہ دیگی انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر اس وقت دہشتگردی کے علاوہ دیگر مسائل سے بھی دوچار ہے لیکن نومنتخب مےئر ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کریگی نومنتخب مےئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ میں تمام کونسلروں اور کوئٹہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں پر مجھ پر اعتماد کیا ہم ان کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے بلکہ ان کی مشاورت سے کوئٹہ شہر کو ایک مثالی شہر بنایاجائیگا انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے رقم کی بندوبست کرلی اگر ضرورت پڑی تو ڈونر زکے پاس کچکول لیکر جائینگے اور مسائل حل کرنے کیلئے انقلابی تبدیلی بھی لائیگی انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس کی دیکھ بھال ہم سب پر فرض ہے پارٹی سے وابستہ کارکن اپنی گھر سے لیکر کوئٹہ شہر کے گلی گلی کو صاف کرنے کیلئے جاڑو اٹھا کر ہم خود بھی اس مہم کا حصہ بنیں گے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے مسائل پر زور توجہ دیگی لیکن چھ مہینے اس سلسلے میں ہم سے کوئی نہ پوچھے بلکہ یہ چھ مہینے ہم تفریح کی طرح منائینگے صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہیں کہ انہوں نے بلوچستان میں سب سے پہلے پرامن طور پر بلدیاتی انتخابات منعقد کرکے یہ ثابت کردیا کہ بلوچستان کی حکومت جمہوری قوتوں پر مشتمل حکومت ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں انہوں نے کہاکہ نومنتخب مےئر اگر ذاتی طور پر عمررسیدہ ہے تاہم ان کے ارادے اور عزائم جوان ہیں عوام کو یقین دہانی کراتی ہیں کہ نومنتخب مےئر اور ڈپٹی مےئر کوئٹہ شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کریگی اس موقع پر نومنتخب ڈپٹی مےئر یونس لہڑی نے کہا ہے کہ بلاامتیاز عوامی خدمت کوئٹہ شہر کے خوبصورتی کی بحالی ہماری اؤلین ترجیح ہو گی انہوں نے کہاکہ عوام نے جس اعتماد کا ہم پر اظہار کیا ہے اس اعتماد پر پراترنے کیلئے دن رات ایک کرکے کوئٹہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی خدمت کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے اپنی کامیابی کو کوئٹہ شہر کے عوام کی کامیابی قراردیکر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کوئٹہ شہر کو نہ صرف اپنا گھر سمجھتے ہیں بلکہ کوئٹہ شہر میں رہائش پذیر تمام عوام کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئٹہ شہر کی حسن کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے ہمیں فنڈز چاہئے ہم صوبائی حکومت سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اس کارخیر میں ہماری مدد کریگی اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ ایک بارپھر وہ شہر جو کسی زمانے میں لٹل پیرس ہوا کرتا تھا اس کی رونقیں دوبارہ بحال ہو جائیگی ۔