امریکہ بھارت اتحاد پاکستان کے خلاف بڑی سازش ہے ،اسلامی یکجہتی کونسل

بدھ 28 جنوری 2015 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ان خیالات کا اظہار اسلامی یکجہتی کونسل سندھ کے اراکین رابطہ کمیٹی مفتی عبدالقادر جعفر، علامہ عبدالخالق فریدی ،قاری سجاد تنولی ، چوہدری قاری اسماعیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت عدل سے ہی ملک پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہوئے آئے ہیں اور وہ اب بھی ملک پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے پالیسیاں بنا رہے ہیں امریکہ بھارت گٹھ جوڑ پاکستان کے امن کے لئے خطرہ ہے ،امریکہ بھارت کی سرپرستی کرکے پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے وہ پاکستان کے پڑوسی ممالک افغانستان ،ہندوستان اور ایران کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہاہے حکمرانوں کو پاکستان سے امریکہ اور انڈیاکی دشمنی نظر نہیں آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں کا اتحاد پورے مسلم ممالک کے لئے خطرناک ہے ۔اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر آواز اُٹھاکر سارے مسلم ممالکوں کی اے پی سی بلائی جائے تاکہ اسلامی ممالک بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوسکیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ اسلامی یکجہتی کونسل عنقریب امریکہ اور بھارت کی ملک دشمن پالیسی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :