بھارت کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت نہیں ملے گی,خواجہ آصف،
پرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے، سرکاری اداروں صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے وزارت پانی وبجلی کے400ارب روپے دینے ہیں،وفاقی دفاع و پانی وبجلی
بدھ 28 جنوری 2015 23:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی اور دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت نہیں ملے گی،گرمیوں میں عوام لوڈشیڈنگ میں کمی محسوس کریں گے،وفاقی صوبائی حکومتوں اور سرکاری اداروں نے ہمارے400ارب روپے دینے ہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پچھلے ماہ بجلی سستی کی ہے،رواں ماہ میں بھی اگر گنجائش نکلی تو عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید سستی کریں گے۔
عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ خسارہ بھی کم کر رہے ہیں،خسارہ کم ہوا تو اس کا فائدہ بھی عوام ہی کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے وزارت پانی وبجلی کے400ارب روپے دینے ہیں،وفاقی حکومت نے 8اعشاریہ چھ ارب آزاد کشمیر حکومت نے45 ارب پنجاب حکومت نے5ارب خیبرپختونخوا حکومت نے20 ارب،سندھ حکومت نے65 ارب بلوچستان حکومت نے7ارب،فاٹا نے40 ارب دینے ہیں،212ارب پرائیویٹ سیکٹر نے ادا کرنے ہیں،ایف بی آر نے بھی54ارب روپے دینے ہیں،کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 32ارب دینے ہیں،وزارت کو سارے واجبات مل جائیں تو عوام کو ریلیف مزید دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.