مصنوعی ٹانگ سے پولیس دھوکہ کھا سکتی ہے کتے نہیں

جمعرات 29 جنوری 2015 11:07

مصنوعی ٹانگ سے پولیس  دھوکہ کھا سکتی ہے کتے نہیں

ڈوور،ڈیلاویئر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) امریکہ کی پولیس نے منشیات کے ایسے سمگلر کو گرفتار کیا ہے جواپنی مصنوعی ٹانگ میں کوکین چھپا کر لے جار ہا تھا۔تفصیلات کے مطابق 39 سالہ مارلو ہومز کو ٹریفک سٹاپ پرروکا گیا۔

(جاری ہے)

کار رکتے ہی پولیس کےکتوں نے کار میں منشیات کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کر دیا۔ پولیس نے جامہ تلاشی کے بعد مارلو کی مصنوعی ٹانگ سے 28 گرام کوکین برآمدکر لی۔مارلو ہومز پر منشیات رکھنے اورسپلائی کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوکین ثبوت کے طور پر اپنے پاس رکھ کر ٹانگ مارلو کو واپس لوٹا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :