آئی سی سی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی

جمعرات 29 جنوری 2015 11:08

آئی سی سی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29۔جنوری 2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دید ی ۔دبئی میں آئی سی سی کے بورڈ اجلاس کے دوران پی سی بی نے محمد عامر کا کیس پیش کیا اور تمام شواہد کی موجودگی میں فاسٹ باؤلر سے خصوصی رعایت کرتے ہوئے ان پر عائد پابندی میں 6ماہ کمی کر تے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کاکر دگی پر غور کیا جائے گا اور ان کی کاکر دگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی انہیں انٹرنیشنل کھیلنے کی اجازت دینے پر غور کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر سکیں گے اور انہیں اپنا فٹنس لیول بہتر بنا نا ہوگا ۔دوسری طرف ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتے ہیں اور وہ انکی ٹیم اور ڈریسنگ روم میں موجودگی کے خلاف ہیں ۔یاد رہے کہ 2010ء کے دورہ انگلینڈ کے دوران محمد عامر ،محمد آصف اور سلمان بٹ پر سپاٹ فکسنگ کے الزام میں آئی سی سی کی جانب سے بالترتیب 5سال،7سال اور 10سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :