ہالی ووڈ فلم” سینوتھ سن“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 11:17

ہالی ووڈ فلم” سینوتھ سن“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)ہالی ووڈ کی سسپنس،تھرِل اور ایڈونچر سے بھرپور فلم” سینوتھ سن“ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔ہدایتکار سرگی بوڈ روف کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اٹھارہویں صدی کی ایک ایسی دیومالائی داستان کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک بہادر نوجوان دیوہیکل اور خوفناک بلاؤں کا مقابلہ کرنے کیلئے بوڑھے جنگجو کی شاگردی اختیار کرلیتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہر استاد سے لڑائی کے تمام گْر اور فنون سیکھنے کے بعدنوجوان ا نسانوں کی دشمن خطرناک مخلوق کے خلاف میدان میں اتر جاتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔ایکشن،ایڈونچراور مار دھاڑ پر مبنی مناظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار کِٹ ہیرنگٹن ، جولین مور ، جیف بریجز، اولیویا ولیمز ، جیسن اسکاٹ لِی ، بین بارنراورڈجیمون ہوسٹن شامل ہیں جو 6فروری کو یونیورسل پکچرز کے تحت امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔