رنبیر کپورکا اب ایکشن کردار میں نظر آنے کا فیصلہ

جمعرات 29 جنوری 2015 11:27

رنبیر کپورکا اب ایکشن کردار میں نظر آنے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)رنبیر کپور نے آخرکار رومانوی انداز چھوڑ کر ایکشن کردار میں نظر آنے کا فیصلہ کرہی لیا۔رنبیر کپور کی فلم بمبئے ویلوٹ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے جس میں عام طور پر رومانوی کرداروں میں نظر آنے والے رنبیر کپور اسٹریٹ فائٹر کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔رنبیر کپور نے اس فلم میں اسٹریٹ فائٹر جونی بلراج کا کردار ادا کیا ہے اور یہ فلم 1950 سے 1970 کی دہائی کے بمبئی شہر کی عکاسی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انڈین میڈیا کے مطابق رنبیر کپور نے اس فلم کے لیے سکس پیک ایبس کی نمائش بھی کی ہے خاص طور پر جنگلے کے اندر لڑی جانے والی اسٹریٹ فائٹس کے دوران۔اس فلم کے لیے رنبیر کپور نے باکسنگ کی سخت تربیت بھی حاصل کی۔یہ فلم بمبئی سے تعلق رکجونی بلراج نامی اسٹریٹ فائٹر کی ہے جسے خطرے مول لینے کا شوق ہے اور وہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار رہتا ہے اور اس کے لیے رنبیر کو خاص جملہ بھی دیا گیا- بگ شاٹ بننا ہے۔اس فلم کے دیگر ستاروں میں انوشکا شرما اور کرن جوہر بھی شامل ہیں۔یہ فلم رواں برس 15 مئی کو ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔