لندن‘ ہالی ووڈ فلم” سیلما“ کا رنگارنگ پریمیئر

جمعرات 29 جنوری 2015 11:27

لندن‘ ہالی ووڈ فلم” سیلما“ کا رنگارنگ پریمیئر

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) امریکی رہنماء مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی زندگی پر بننے والی ہالی ووڈ فلم سیلما کا رنگارنگ پریمیئر لندن میں سجا۔نسل پرستی کیخلاف جدوجہد کرنے والے مارٹن لوتھرکنگ جونیئر کے گرد گھومتی ہے، ہالی ووڈ کی نئی فلم سیلما کے پریمیئر میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔

(جاری ہے)

لندن میں ہونے والے پریمیئر کے موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آئی۔

فلم کی کہانی فلم انیس سو ساٹھ میں انسانی حقوق اور نسل پرستی کیخلاف اٹھنے والی تحریک پر بنائی گئی ہے، فلم میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے کردار کو بھی خاص اہمیت دی گئی ہے۔فلم سیلما امریکا بھر کے سنیما میں دھوم مچانے کے بعد برطانیہ میں فروری میں تہلکا مچائی گی۔