خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعرات 29 جنوری 2015 11:38

خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت44 ڈالر45 سینٹ تک گرگئی ہے اور یہ قیمت گزشتہ چھ سال کی کم ترین قیمت ہے امریکی ویسٹ ٹیکساس کے مارچ کے سودے ایک ڈالر اٹھتر سینٹ کمی کے بعد44 ڈالر، 45 سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے جبکہبرینٹ نارٹھ کراڈ کے سودے ایک ڈالر تیرہ سینٹ کمی کے بعد38 ڈالر47 سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے۔