نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 29 جنوری 2015 11:52

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو ولنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 3 فروری کو مکلین پارک، نیپئر میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس مصباح الحق کی قیادت میں کیوی ٹیم کے خلاف دو ون ڈے میچوں کی سیریز اور اس کے بعد آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے، پاکستانی ٹیم کو پہلے دو ٹور میچز میں متواتر شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اب کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز اس کیلئے چیلنجنگ ہو گی۔

گرین شرٹس کے کھلاڑیوں نے ولنگٹن پہنچنے کے بعد پریکٹس کی بجائے آرام کیا اور اب وہ تازہ دم ہو کر کیویز کا شکار کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ پاکستانی ٹیم عالمی کپ سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی اور اس کے بعد 15 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔

متعلقہ عنوان :