Live Updates

تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری پنجاب بنک کے نادہندہ نکلے ، گرفتار ہونے کا امکان

جمعرات 29 جنوری 2015 11:53

تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری پنجاب بنک کے نادہندہ نکلے ، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری پنجاب بنک کے نادہندہ نکلے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے 2010 ءمیں پنجاب بنک سے اپنی کمپنی کسان کیئر لمیٹڈ کے لیے پیسٹیسائڈز خریدنے کے لیے 50 لاکھ روپے قرضہ لیا جو ابھی تک واپس نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بنک انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار طلبی کے باوجود اعجاز چوہدری پیش نہ ہوئے جس کے بعد بنک انتظامیہ نے ایف آئی اے کو اعجاز چوہدری کے خلاف درخواست دے دی۔

پنجاب بنک کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے 23 جنوری کوبینکنگ قانون کے مطابق مقدمہ نمبر 13/15 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔مقدمہ میں اعجاز چوہدری کے علاوہ ان کی اہلیہ اور عثمان عبید اللہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کی جانب سے اعجاز چوہدری کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔تاہم دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے پنجاب بنک ، ایف آئی اے سمیت میڈیا کو بھی کوئی موقف نہیں دیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات