1992 کے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم میچزہاری تھی ‘ ہمت نہیں ہاری ‘ قومی ٹیم اسی اسپرٹ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا ‘ انضمام

جمعرات 29 جنوری 2015 11:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہاہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم میچزہاری تھی ‘ ہمت نہیں ہاری، موجودہ ٹیم کواسی اسپرٹ کیساتھ میدان میں اترنا ہوگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ذراسی محنت قومی ٹیم کو چیمپئن بنا سکتی ہے،سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم میں ٹیلنٹ بہت ہے صرف کنفیڈینس کی ضرورت ہے، جس طرح اعتماد کے بعد قومی ٹیم انیس سو بانوے میں فاتح رہی،یہی اعتماد تھا جس نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو چارچاند لگائے، سیمی فائنل میں عمران خان نے کنفیڈنس دے کرمیدان میں اتارا اور میچ وننگ اننگزکھیلی،کپتان کی حوصلہ افزائی کا اثرفائنل میں بھی رہا،جہاں جارحانہ اننگز سے قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف بڑا اسکورکرنے میں کامیاب رہی۔