آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا
جمعرات 29 جنوری 2015 11:59
آکلینڈ /سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا ‘بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2015ء 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔ورلڈ کپ ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 14 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی اور ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، افغانستان اور سکاٹ لینڈ ‘ گروپ بی میں پاکستان، دفاعی چیمپئن بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
ورلڈ کپ کا آغاز14 فروری کو گروپ اے کی ٹیم سری لنکا اور نیوزی لینڈ اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگاگروپ بی میں پاکستان اور بھارت اپنے سفر کا آغاز 15 فروری کو ایک دوسرے کے خلاف ایڈیلیڈ اوول گراوٴنڈ میں میچ سے کریں گے۔(جاری ہے)
ون ڈے کرکٹ کے میگا ایونٹ 2015ء میں 37 میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ممالک مشترکہ طور پر کریں گے۔
شائقین 15 فروری کو کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلے کو بھی فلڈ لائٹس میں دیکھ سکیں گے۔ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کل 42 میچز میں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا اور ہر ٹیم ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی۔ ورلڈ کپ کے تمام کوارٹر فائنل میچز بھی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائیگا میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ24 مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 مارچ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا، میگا ایونٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
محمد رضوان کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے محروم ہونے کا امکان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ مقابلے جاری، (کل) مزید 4 میچ کھیلے جائیں گے
-
ارسلان ایش ویزا مسائل کے باعث دنیا کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم
-
آئی پی ایل، لکھنو سپر جائنٹس نے چنائی سپرکنگز کو6 وکٹوں سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.