آسٹریلین اوپن ٹینس،ماریہ شراپووا نے فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:18

آسٹریلین اوپن ٹینس،ماریہ شراپووا نے فائنل میں جگہ بنا لی
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29۔جنوری 2015ء ) عالمی نمبر 2روس کی ماریا شراپووا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔ میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹیریلین اوپن میں ویمنز سنگل مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں روسی ساحرہ ماریا شراپووا کا مقابلہ اپنی ہموطن الیگزنڈرا پانووا سے تھا ،شراپووا نے میچ کے شروع سے ہی اپنی حریف پر دباؤ بر قرار کھااورمیچ 6-3اور 6-2سے اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میں شراپووا کا مقابلہ31جنوری کو 18 سنگل گرینڈ سلیمز کی مالک امریکہ کی سیرینا ولیمز سے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :