ایف بی آر کے ممبر، 3 ڈی جیز سمیت 374 افسروں کے ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف
جمعرات 29 جنوری 2015 12:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ملک بھر میں ٹیکس ادا نہ کرنیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے قائم ادارے ایف بی آرکے گریڈ کے21کے ایک ممبر اور 3 ڈائریکٹرزجنر ل اور کلکٹرز، ایڈیشنل کلکٹرز سمیت گریڈ17 تا گریڈ21 کے مجموعی طور پر 374افسران کے ٹیکس نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں گریڈ21 کے 4، گریڈ 20 کے 11،گریڈ 19 کے55، 18 کے 92 اور گریڈ 17کے212 افسران شامل ہیں میڈیا رپو رٹ کے مطابق ایف بی آرکے اپنے افسران نے ٹیکس ایئر 2014کیلیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے،جن میں گریڈ اکیس کے 4 افسران میں ایف بی آر کے ممبر خالد محمود،3 ڈائریکٹرز جنرل سجاد حیدر افضل چیمہ ،طارق احد نواز، روبینہ اطہر کے علاوہ جن چیف کمشنرز، کلکٹرز، ایڈیشنل کلکٹرز، کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، ڈپٹی کمشنرز، سیکنڈ سیکریٹریز،اسسٹنٹس نے گوشوارے جمع نہیں کروائے ان میں سے گریڈ 20 کے 11 افسران میں گریڈ 20 کے کلکٹر نجیب الرحمن عباسی، کمشنر ان لینڈ ریونیو مرزا خان، ڈائریکٹر جنرل سمیرا نذیر خان، ڈائریکٹر میر بادشاہ خان وزیر،کلکٹر مکرم جاہ انصاری، ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم خان، چیف ڈاکٹر آصف محمود جاہ، چیف کمشنر ڈاکٹر منظور احمد، کلکٹر سید ذوالفقار علی شاہ کاظمی، ڈائریکٹر لا رانا محمد لقمان، شامل ہیں۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.