داعش دہشت گرد تنظیم ہے افغان طالبان نہیں،وائٹ ہاوس

جمعرات 29 جنوری 2015 12:21

داعش دہشت گرد تنظیم ہے افغان طالبان نہیں،وائٹ ہاوس

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) امر یکی وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ افغان طالبان دہشت گرد نہیں بلکہ مسلح باغی ہیں جبکہ داعش ایک دہشت گر د تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

امریکا دہشت گردوں سے رعایت نہیں کرتا ، میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاوس ترجما ن ایرک شْلز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکی فوجی ”بو برگڈل“ کے بدلے 5 طالبان کمانڈروں کی رہائی کا معاملہ ، اردن کے پائلٹ کی رہائی کے بدلے داعش کا مطالبہ ماننے سے کس طرح مختلف ہے؟اس پر ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان ”دہشت گرد نہیں ہیں“ جبکہ داعش دہشت گرد تنظیم ہے۔

امریکا افغان جنگ سمیٹ رہا تھا، اس لیے تنازعے کو بات چیت سے ختم کیا گیا اور امریکی فوجی کے لیے ڈیل کی گئی۔ امریکا دہشت گردوں کو تاوان نہیں دیتا نہ ہی ان سے رعایت کرتا ہے ، اردن حکومت اپنے پائلٹ معاذ الساسبہ کی رہائی کے بدلے سزائے موت پانے والی القاعدہ کی جنگجو ساجدہ الریشاوی کی رہائی کے مطالبے پر رضامند ہوگیا ہے۔ داعش نے دھمکی دی تھی کے اگر ان کا مطالبہ 24 گھنٹے میں نہ مانا گیا تو اردن کے پائلٹ اور جاپانی شہری کینجی گوٹو کو قتل کر دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :