’پائلٹ کی زندگی کی تصدیق تک قیدیوں کا تبادلہ ممکن نہیں،اردن

جمعرات 29 جنوری 2015 12:24

ٹو کیو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)جاپانی حکام اس نئی صوتی پیغام کی تصدیق کی کوشش کر رہے ہیں جس میں مبینہ طور پر مغوی جاپانی صحافی کینجی گوٹو کی زبانی دولت اسلامیہ کے قیدی اردنی پائلٹ کی ہلاکت کی دوبارہ دھمکی دی گئی ہے۔اس آڈیو میں کہا گیا ہے کہ اگر اردن میں سزائے موت پانے والی عراقی خاتون شدت پسند کو رہا نہ کیا گیا تو پائلٹ معاذ الکسلکساسبہ کو ہلاک کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اردن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پائلٹ کے بدلے خاتون جنگجو کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے لیکن یہ رہائی اس وقت تک عمل میں نہیں آئے گی جب تک اسے پائلٹ کے زندہ ہونے کا ثبوت نہیں مل جاتا۔جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشی ہیدے سوگا کا کہنا ہے کہ ’ہم فی الحال تصدیق کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمارے خیال میں غالب امکان یہی ہے کہ یہ آواز کینجی گوٹو کی ہی ہے۔‘اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ اور یرغمال بنائے جانے والے جاپانی کینجی گوٹو کو قتل کرنے کی 24 گھنٹے کی داعش کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے اور اردن اور جاپان کی حکومتوں کو اپنے شہریوں کی جان بچانے کے شدید داخلی دباوٴ کا سامنا ہے۔