کراچی میں یوم سوگ،انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:38

کراچی،لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کے خلاف سندھ بھر میں یوم سوگ پر انسداد پولیو مہم کو ملتوی کر دی گئی جبکہ لاہور میں ڈاکوؤں نے پولیو ورکر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سندھ بھر میں ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کے خلاف یوم سوگ پر کراچی کے حساس علاقوں میں جاری انسداد پولیو مہم کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

یہ مہم ہڑتال کے دوران پولیو ورکر زکو سکیورٹی فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے ۔ادھر لاہو رمیں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران ڈاکوؤں نے پولیو ورکر ز سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور چیک پوائنٹ پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :