ایف بی آر اور ٹیکسٹائل کے مابین تنازعہ ختم

جمعرات 29 جنوری 2015 12:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف بی آر اور ٹیکسٹائل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چئیر مین ایف بی آر طارق باجوہ کی جانب سے اجلاس کے شر کاء کو آگاہ کیا گیا کہ جولائی سے ستمبر تک کے متعلقہ آٹھ ارب روپے کے آر پی اوز کلیمز ادا کر دیے گئے ہیں تاہم 14ارب روپے کے بعض کلیم ابھی التوا میں رکھے گئے ہیں اسی طرح مزید آٹھ ارب روپے کے کلیمز داخل ہو چکے ہیں جن کو فروری کے اختتام تک کلئیر کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جولائی2014ء سے جنوری2015 ء تک ٹیکسٹائل سیکٹر کے14 ارب روپے کلیم بھی ادا کر دیے گئے ہیں اجلاس میں ٹیکسٹائل شعبے کے امور میں آسانی پیدا کرنے کیے لیے مزید اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :