ویت نام میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ 4 افراد ہلاک

جمعرات 29 جنوری 2015 12:45

ہوائی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)ویت نام میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ‘جسکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام کے شہر ہوچی میں ٹان سون ناٹھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کرنے والا فوجی ہیلی کاپٹر پروازکے چند منٹوں بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ویت نام کے فوجی حکام نے روسی ساختہ ایم آئی171 کے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی اسی ساخت کے ہیلی کاپٹرکے حادثہ کے نتیجہ میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔