داعش کی کارروائیاں دہشت گردی ہیں ‘معاف نہیں کیا جاسکتا ‘جاپانی وزیراعظم

جمعرات 29 جنوری 2015 12:45

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جاپان کے وزیراعظم شینزوابے نے کہاہے کہ داعش کی کارروائیاں دہشت گردی ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جا سکتا ٹوکیو میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے کہاکہ جاپان اپنے معصوم شہریوں کے ساتھ داعش کی دہشت گردکارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جاپان دہشتگردی کیسامنے نہیں جھکیگا اوربین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون ،امن کیلئے فعال کردار اور خطے کی ترقی کیلئے کام کرتا رہے گا ۔اس سے پہلے داعش کے قبضے میں موجود جاپانی صحافی کے آڈیو بیان میں ان کی جان کے بدلے اردن سے شدت پسند ساجدہ الرشاوی کی رہائی کا مطالبہ کیاگیاہے

متعلقہ عنوان :