ایس جے شنکر نے بھارت کے نئے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعرات 29 جنوری 2015 12:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) ایس جے شنکر نے بھارت کے نئے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ایس جے شنکر نے سجاتا سنگھ کی جگہ یہ منصب سنبھالا ہے۔

(جاری ہے)

سجاتا سنگھ کو اْن کے عہدے کی مدت سے 6 ماہ قبل ہی گذشتہ رات سبکدوش کیاگیاتھا۔ ایس جے شنکر اس سے پہلے امریکہ میں بھارت کے سفیر تھے۔ بھارتی قانون کے مطابق سیکرٹری خارجہ کے عہدے کی مدت 2 سال ہوتی ہے اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیاجاتا۔ وقت سے قبل ایس جے شنکر کی تعیناتی پر بھارتی سیاسی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :