اردن نے جاپان کی درخواست پر داعش کی خودکش حملہ آور خاتون کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:48

عمان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) خاتون خودکش حملہ آور کو رہا کرنے کے بدلے میں داعش اردن کے گرفتار پائلٹ کو بھی رہا کر دے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اردن نے جاپان کی درخواست پر داعش کی خودکش حملہ آور خاتون کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خاتون کو چار سال پہلے اردن کی سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ داعش جنگجووٴں نے دھمکی دی تھی کہ 24 گھنٹے میں مطالبات نہ مانے گئے تو وہ دوسرے جاپانی مغوی کو بھی قتل کر دیں گے۔ خاتون کے بدلے داعش اردن کے گرفتار پائیلٹ کو بھی رہا کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :