قوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کی طرابلس حملے کی مذمت ‘ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

جمعرات 29 جنوری 2015 12:48

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری نے طرابلس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں دارالحکومت طرابلس کے ایک ہوٹل میں شدت پسندوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے اورحملے میں ملوث افراد کو عدالتی کٹہرے میں پیش کئے جانے کا مطالبہ کیا اعلامیے میں لیبیا کے تمام فریقین سے ملک میں سلامتی و سیاسی استحکام کے قیام کی خاطر وسیع پیمانے کے حل میں معاونت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔