ماسکو ‘ شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 12:50

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) شام کی حکومت اور حزب اختلافات کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں ‘بات چیت کا مقصد چار سال سے جاری خانہ جنگی کو ختم کروانا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق شامی حزب اختلاف اور صدر بشار الاسد کی حکومت کے نمائندوں کے درمیان روس کی میزبانی میں ماسکو میں ہونے والی بات چیت میں اسد حکومت کے لیے قابل قبول حزب اختلاف کے بتیس ارکان شریک ہیں۔ چھ رکنی حکومتی وفد کی قیادت اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الجعفری کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق شام کی جلا وطن حزب اختلاف کے بڑے گروپ شامی قومی اتحاد نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ عرب ٹی وی کے مطابق ان مذاکرات سے کسی نمایاں پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :