5فروری کو سراج الحق مظفرآباد آئیں گے اس موقع پر تاریخی یکجہتی کانفرنس ہو گی‘عبدالرشید ترابی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:50

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) وائس چیئرمین علماء و مشائخ مفتی فضل الرسول طاہر نے کہا ہے ہمارا اوڑھنا بچھوڑنا پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے جب تک سانسیں ہیں پیپلزپارٹی میں رہوں گا ،آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی حلقہ لچھراٹ کا ٹکٹ سید بازل علی نقوی کا ہے جن کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے آفس میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اچھل کود کرنے والوں کا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس نے بھی پارٹی سے بے فائی کی آج تک اسے کسی جماعت نے قبول نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو عزت دی ہے مرتے دم تک وفا کروں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ لچھراٹ میں بازل علی نقوی نے جتنے تعمیراتی کام کروائے ہیں وہ 65سالوں پر بھاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماراسابقہ ریکارڈ گواہ ہے کہ جب بھی حلقہ لچھراٹ سے پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار الیکشن لڑا ہمیشہ اس کا ساتھ دیا ہے سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں پیپلزپارٹی اور حلقہ کی عوام نے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اتروں گا۔

متعلقہ عنوان :