پیغمبرانہ پیشہ سے وابستہ افراد کبھی ر یٹائر نہیں ہوتے‘راجہ محمد عظیم خان

جمعرات 29 جنوری 2015 12:52

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)پیغمبرانہ پیشہ سے وابستہ افراد کبھی ر یٹائر نہیں ہوتے وہ سبکدوشی کے بعد بھی علم اگلی نسلوں تک منتقل کرتے رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج میرپور کے پرنسپل نذر حسین چوہدری نے 31سال نو ماہ 17دن بحیثیت معمار قوم اپنی خدمات سر انجام دے کر ہر دلعزیز شخصیت بن گئے ۔ چیئر مین شعبہ فزیکل ایجوکیشن راجہ محمد عظیم خان کے اعزاز میں منعقد ہ پروقار الوداعی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب کا آغاز پروفیسرحافظ محمد سلیمان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ ہدیہ نعت حضور سرور کونین پروفیسرعبدالرزاق نے پیش کیا ۔تقریب سے وائس پرنسپل محمد طفیل ملک نے خطاب ،راجہ محمد عظیم خان کی تعلیمی خدما ت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پر نسپل نذر حسین چوہدری نے سابق پرنسپل راجہ محمد عارف کی روایا ت کو برقرار رکھتے ہوئے الوداعی تقریب کااہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ راجہ محمد عظیم کی خصوصی کاوشوں اور محنت سے ہم تعلیمی بورڈ میرپور ہی ہمیشہ سروخروہوئے۔پروفیسر سردار حفیظ اللہ نے کہا راجہ محمد عظیم خان اور ان کے خاندان کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے کاوشوں کو سراہا۔ پروفیسر محمد حسین چوہدری نے بھی ریٹائر ہونے والے پرو فیسر موصوف کیلئے انکی خواہشات اور اچھے خدمات کا اظہار کیا۔

پروفیسر جاوید اختر نے کہا کہ راجہ عظیم نے ہمیشہ مستقل مزاجی سے کام کیا کبھی ان کے پائے استقلال میں لغزش نہ آئی۔ پروفیسر راجہ محمد امین( فزیکل ایجوکیشن )نے اپنے نام کی طرح عظیم ہیں اپنے مضمون پر مکمل گرفت رکھتے ہیں تقریب کے روح رواں اور سبکدوش کرنے والے پروفیسر راجہ محمد عظیم خان نے پرنسپل اور تمام سٹاف کا شایان شان تقریب پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوران تدریس کبھی کسی کی حق تلفی نہیں کی اپنے سا تھیوں کا ہمیشہ اعتماد حاصل رہا۔

انہوں نے کہا کے اگر ان کا دوسرا جنم ہو تو وہ ٹیچر بننا پسند کریں گے۔ اس موقع پر کالج ہذ ا کے تمام چیئرمین صاحبان کے علاوہ تما م پروفیسر صاحبان موجود تھے۔آخر میں وطن عزیز کالج اور ریٹائر ڈ ہونے والے پروفیسر راجہ عظیم کی خو شحالی،سلامتی ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔