پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت بچانے کیلئے مفادات کی بجائے قربانیاں دینے کو ترجیح دی ہے‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی سیاست پر یقین رکھنے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کی بھی سیاست کرتی ہے،پیپلز پارٹی کو شہید ذو الفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سوچ کے مطابق اصل رنگ میں واپس لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت بچانے کے لئے مفادات کی بجائے قربانیاں دینے کو ترجیح دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے ناکام نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے موجودہ حکومت کو مفاہمت کی پالیسی اپنانا ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ عوام بجلی گیس اور مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں انہیں اس عذاب سے نجات دلانا ہو گی۔ پیپلز پارٹی عوام میں مقبول جماعت ہے جو حکومت میں رہے یا اپوزیشن میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :