(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعرات 29 جنوری 2015 12:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ،عوام حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔ ملک میں تبدیلی آ چکی ہے۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چوریاں، راہزنی اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے حکومت امن و امان قائم رکھنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں عوام سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں کیونکہ نااہل نمائندے ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، موجودہ حکمرانوں نے عوام پر مصیبتیں ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :