عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کئے ، آئندہ بھی کریں گے‘ بشیر مہدی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ امراض قلب میں مبتلا افراد کے معائنہ کے لئے ہفتہ میں تین دن ماہرین امراض قلب محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں موجود ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر طرح کے وسائل پہلے بھی فراہم کئے ہیں، آئندہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

شعبہ صحت میں اصلاحات اور عام آدمی کو جدید و معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا عزم اور مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے امرض قلب کا علاج انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پروگرام کو محنت، لگن، عزم اور جذبے سے کام کرتے ہوئے کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے کے بنیادی مراکز صحت میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔د ل کی بیماریوں سے نجات کے لئے علاج کے ساتھ پرہیز بھی ضروری ہے۔