وزیراعلیٰ پنجاب اردو بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کریں ‘ آپما

جمعرات 29 جنوری 2015 12:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ اردو بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں تجاوزات کے فوری خاتمے کے احکامات جاری کریں کیونکہ ان کی وجہ سے ٹریفک کے سنگین مسائل پیداہورہے ہیں۔ ایک بیان میں آپما کے صدر زاہد مقصود بٹ اور سینئر لیڈر خامس سعید ب نے کہا کہ لاہور کی قدیم ترین مارکیٹیں پیپر مارکیٹ، اردو بازار ، میڈیسن مارکیٹ اور گنپت روڈ وغیرہ چوک اردو بازار میں واقع ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سڑک پر ناجائز سٹالز، ریڑھیوں کی بھرمار، سٹولز پر کتابوں کی فروخت، موٹر سائیکلوں کی بے ترتیب پارکنگ کی وجہ سے ہر وقت شاہ عالم مارکیٹ تک ٹریفک جام رہتی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری بہت پریشان ہے جبکہ اس قدر بے ہنگم رش میں تخریب کاری کا خدشہ بھی ہر وقت موجود رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے اپنے فرائض نبھانے میں ناکام ہیں لہذا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور اردو بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے احکامات صادر کریں۔

متعلقہ عنوان :