ہمارے گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آواز سے دنیا ئے میوزک میں انقلاب برپا کررکھا ہے ‘ فوک گلوکار مظہر راہی

جمعرات 29 جنوری 2015 12:56

ہمارے گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آواز سے دنیا ئے میوزک میں انقلاب برپا ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) معروف فوک گلوکار مظہر راہی نے کہا ہے کہ میوزک کی دنیا میں ہمارے گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آواز سے دنیا ئے میوزک میں انقلاب برپا کررکھا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں سہولیات کا فقدان اور پروفیشنل لوگوں کی شدید کمی ہے تاہم محدود وسائل کے باوجود ہمارے فنکار کسی سے کم نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

مظہر راہی نے کہا کہ بھارت میں جدید ترین سٹوڈیو زاور نت نئی ٹیکنالوجی کے باعث کا م جلد اور معیاری ہوتا ہے مگر بھارتی لوگ ہماری نقل کرنے کے ماہر ہیں و ہ ہمارے میوزک اور ہمارے مشہور گانوں کی بڑی ڈھیٹائی سے اپنے میوزک البم میں شامل کرلیتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے پنجابی گلوکار ہونے پر فخر ہوتا ہے ،پاکستان نے نام اور شہرت عطاء کی ہے جو میر ے سب سے بڑا ایوارڈ ہے ۔

متعلقہ عنوان :