بچپن میں ٹیبل ٹینس کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا ‘ گلوکارہ و ماڈل ارشمہ

جمعرات 29 جنوری 2015 13:01

بچپن میں ٹیبل ٹینس کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا ‘ گلوکارہ و ماڈل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) گلوکارہ و ماڈل ارشمہ نے کہا ہے کہ مجھے بچپن میں ٹیبل ٹینس کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا ،میں نے قومی سطح پر بے شمار ٹورنامنٹس میں بھی شرکت کی تھی مگر میرا شوق ادھورا رہ گیا کیونکہ میں ہرو قت گانے گاتی رہتی تھی اورمیوزک سے لگاؤ ہوجانے کی وجہ سے میں اس شعبے میں آگئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے زندگی کے ہر موڑ پر بہت سپورٹ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ بھی کی ہے مگر اولین ترجیح میری گلوکاری ہی رہی ہے جو آج تک جاری ہے ۔مجھے بے شمار فلموں کی آفر ہوئی ہیں مگر ابھی فیصلہ نہیں کیا ،اگر اچھا کردار ملا تو قبو ل کرونگی اور ویسے بھی پاکستان میں اب اچھی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں جو بڑی خوش آئند با ت ہے۔

متعلقہ عنوان :