ہمیں اپنے اچھے عمل سے لوگوں کے دل جیتنے ہونگے ‘ اداکار شکیل صدیقی

جمعرات 29 جنوری 2015 13:03

ہمیں اپنے اچھے عمل سے لوگوں کے دل جیتنے ہونگے ‘ اداکار شکیل صدیقی

لاہو ر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) اداکار شکیل صدیقی نے کہا ہے کہ محبت اور بھائی چار ے کا پرچار معاشرے میں امن قائم کرنے میں بڑا مدد گار ثابت ہوگا ،ہمیں اپنے اچھے عمل سے لوگوں کے دل جیتنے ہونگے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسی بات ہرگز نہیں کرنی چاہیے جس سے دوسروں کی دل آزاری ہو او ر معاشرے میں بگا ڑ پیدا ہونے کا سبب بنے ۔ شکیل صدیقی نے کہا کہ شوبز میں تمام سینئر ز کا احترام نہایت ضرور ی ہے ،میں سیاست سے ہمیشہ دو ربھاگتا ہوں ہم فنکاروں کو سیاست میں آنا ہی نہیں چاہیے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جس کا کام ہے اسی کو کرنا چاہیے۔ تما م سیاسی پارٹیاں فنکاروں سے محبت کرتی ہیں جوفنکاروں کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہیں ۔