مالاکنڈ اور کشمیر سمیت پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان

جمعرات 29 جنوری 2015 13:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مالاکنڈ اور کشمیر سمیت پاکستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے ‘ملک بھر میں موسم سرما کی شدت برقرار رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کاامکان ہے تاہم مالاکنڈ اور کشمیرسمیت بالائی علاقوں میں بارش اورہلکی برفباری کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباداورشمالی علاقوں میں درجہ حرارت نکتہ انجمادسے کم رہنے کاامکان ہے ملک میں سب سے کم درجہ حرارت پارہ چناراورکالام میں منفی11سینٹی گریڈرکارڈ ریکارڈ کیا گیا استورمیں منفی09‘مالم جبہ میں منفی08ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،محکمہ موسمیات گوپس،دروش،ہنزہ اورگلگت میں منفی 06 ،کوئٹہ اورمری میں منفی 05،اسکردومیں منفی 04 دیراورژوب میں منفی 03،چترال اور ایبٹ آبادمیں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :