مقبوضہ کشمیر :حریت رہنماء شبیر احمد شاہ ،اشرف صحرائی اوردیگر گھروں میں نظربند

جمعرات 29 جنوری 2015 13:28

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے حریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ ، محمد اشرف صحرائی راجہ معراج الدین ،پیر سیف اللہ اور ایاز اکبر کو گھروں میں نظربند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق حریت رہنماؤں نے غیر کشمیری باشندوں کو مستقل شہریت اور ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے خلاف تحریک حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام سرینگر میں منعقدہ ایک سیمینار میں شرکت کرنی تھی ۔ تاہم قابض انتظامیہ نے سیمینار میں شرکت سے روکنے کیلئے انہیں گھروں میں غیر قانونی طورپر نظربند کردیا ۔بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی نے نئی دلی سے سیمینار سے ٹیلی فونک خطاب کرنا تھا ۔

متعلقہ عنوان :