مقبوضہ کشمیر ، سونہ مرگ میں سینکڑوں کنال اراضی پر بھارتی فوج کے قبضے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 29 جنوری 2015 13:31

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں سونہ مرگ کے رہائشیوں، تاجروں اور زمین مالکان نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے سینکڑوں کنال اراضی پر بھارتی فوج کے قبضے کے خلاف کنگن میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق منڈل سونہ مرگ کے زیراہتمام مظاہرین کاکہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے سونہ مرگ کے سیاحتی مقام پر واقع ان کی سینکڑوں کنال اراضی پر باڑ لگا کرقبضہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اراضی پر فوج کے قبضے کے خلاف سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن کو ایک یادداشت بھی پیش کی ۔مظاہرین کا کہناتھا کہ لوگ سونہ مرگ میں شدید سردی کی وجہ سے جب دوسروں علاقوں کوچلے جاتے ہیں تو فوج انکی اراضی پر قبضہ کر لیتی ہے اوربعدازاں دعویٰ کیاجاتا ہے کہ یہ زمین پٹے پر لی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال بھی بھارتی فوج نے ایساہی کیا ہے ۔Beoparمنڈل سونہ مرگ کے صدر غلام محمد وار نے ایک میڈیا انٹرویو میں مطالبہ کیا بھارتی فوج کو زیر قبضہ اراضی فوراًخالی کر دینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :