چونڈکو کے قریب گوٹھ پہلوان شر میں 15 سالہ لڑکے بدفعلی کا نشانہ بن گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 13:31

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) چونڈکو کے قریب گوٹھ پہلوان شر میں 15 سالہ لڑکے کو ملزمان نے بدفعلی کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیکر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکے میر حسن کے بھائی غلام حیدر شر نے کھینواری تھانے میں ملزمان جمع سہتو اور حاجی سہتو کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی جس کے بعد پولیس نے میڈیکل لیٹر دے کر اسپتال بھیج دیا جہاں اس کے اجزا ڈاکٹر نے روہڑی لیبارٹری بھجوا دیئے‘ ڈاکٹر کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی حقیقت کا علم ہوگا