محمد عامر نے کرکٹ کے میدا ن میں واپسی کے بعد شادی کی خوشخبری سنادی

جمعرات 29 جنوری 2015 13:34

محمد عامر نے کرکٹ کے میدا ن میں واپسی کے بعد شادی کی خوشخبری سنادی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر نے پابندی ہٹنے کے بعد جلد شادی کی خوشخبر ی بھی سنا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جاب سے سپاٹ فکسنگ میں پابند ی اٹھنے کے بعد محمد عامر نے جلد شادی کرنے کی خوشخبر ی سنا دی ہے اور کہاہے کہ اب لوگوں کو ایک بدلہ ہوا عامر ملے گا ۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے ساتھ دینے پر میڈیا کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ان کے لیے انتہائی محنت کی اور بہت ساتھ دیاہے اس لیے ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اب اپنی بھرپور پرفارمنس دیں اور ملک کا نام روشن کریں ۔

متعلقہ عنوان :