میر پور ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کی آمد،مظاہرین کے ” گومجید گو“ کے نعرے

جمعرات 29 جنوری 2015 13:35

میر پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) میر پور میں وزیر اعظم آزاد کشمیرعبد المجید کے پہنچنے پرمظاہرین کا شدید احتجاج ، ”گومجید گو“ کے نعرے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیر اعظم آزاد کشمیر عبد المجید میر پہنچے تو مظاہرین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مظاہرین نے ”گومجید گو“ کے نعرے لگائے ۔مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے انتخابات میں جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے اور میر پور کے مسائل ابھی تک جوں کے توں ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ میر پور کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں

متعلقہ عنوان :