ایران نے اپنی روایت کو توڑتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو مردوں کے والی بال میچ دیکھنے کی اجازت دے دی
جمعرات 29 جنوری 2015 13:37
تہران( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) ایران نے اپنی روایت کو توڑتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو مردوں کے والی بال میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ اِس کا اعلان ایران کی قومی والی بال فیڈرشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ایران کی والی بال فیڈریشن نے اینے ایک اعلان میں غیر ملکی خواتین کو مردوں کے والی بال میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ یاد رہے تین ماہ قبل انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے ایرانی حکام کو متنبہ کیا تھا کہ اگر ایران میں والی بال میچوں کے سلسلے میں جنسی امتیاز کی پالیسی برقرار رکھی تو اسلامی جمہوریہ ایران کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ سے محروم کیا جا سکتا ہے۔
خیال کیا گیا ہے کہ غیر ملکی خواتین کو یہ اجازت رواں برس کی ایشین چیمپیئن شپ کے سلسلے میں دی گئی ہے۔(جاری ہے)
ایران میں خواتین کو عموماً مردوں کے میچز دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔ حکام کے مطابق اس پابندی کی وجہ کھلاڑیوں اور شائقین میں پایا جانے والا غیر شائستہ اور غیر اخلاقی رویہ ہوتا ہے، جب وہ جذبات کی رو میں بہکتے ہوئے ناشائستہ زبان استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
والی بال میچ کے حوالے سے جنسی امتیاز کا تنازعہ اْس وقت کھڑا ہوا تھا جب ایک برطانوی نژاد ایرانی خاتون کو تہران حکومت نے گزشتہ برس جون کے مہینے میں والی بال کے ایک میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔برطانوی نژاد۔ جون میں گرفتاری کے بعد اْسے کچھ گھنٹوں بعد رہا کر دیا گیا۔ مگر بعد میں اْسے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا اور گزشتہ نومبر میں اْسے ضمانت پر رہا کیا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق غنچہ قوامی کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا۔ اْسی کے معاملے پر انٹرنیشنل والی بال فیڈریشن نے تہران حکومت کو متنبہ کیا تھا۔ ایرانی حکومت نے انٹرنیشنل ادارے کے برطانوی نژادخاتون کے حوالے سے پیدا خدشات کو مسترد کر دیا تھا۔ایرانی والی بال فیڈریشن کے صدر محمود افشار دوست کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارت خانوں میں کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کے علاوہ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ آنے والی فیملیز اور دوسری غیر ملکی خواتین جو ایران میں قیام پذیر ہیں، وہ والی بال میچوں کو دیکھنے جا سکتی ہیں۔ رواں برس ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے دوران والی بال اسٹیڈیم کے ایک مخصوص حصے کو خواتین کے مختص کر دیا جائے گا۔ والی بال کا یہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ اکتیس جولائی سے لیکر آٹھ اگست تک کھیلا جائے گا۔ ایران میں والی بال کھیل خاصا مقبول ہے اور گزشتہ برس والی بال کی عالمی چیمپیئن شپ میں ایرانی ٹیم کو چھٹی پوزیشن حاصل ہوئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.