سینچورین : ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ میچ بھی131رنز سے شکست

جمعرات 29 جنوری 2015 13:37

سینچورین ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) سینچورین میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 131 سے شکست ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی اور میچ مقررہ 50 اوورز سے کم کر کے 42 اوورز کا کردیا گیا۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ہاشم آملہ اور ریلی روسو نے جنوبی افریقہ کی پوزیشن مستحکم کی۔ ہاشم آملہ نے 105 گیندوں میں 133 رنز سکور کیے جبکہ روسو نے 98 گیندوں میں 132 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوک، ڈو پلیسی اور ملر اچھا کھیل پیش نہ کر پائے۔جنوبی افریقہ نے 42 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز سکور کیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر نے دو اور رسل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز 38 ویں اوور میں 230 رنز پر پوری ٹیم آوٴٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کے سٹار بلے باز کرس گیل پہلی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔سیمیوئل ہی نصف سنچری سکور کر سکے۔ ان کے علاوہ ڈیونرین نے 43 اور رام دین نے 40 رنز بنائے۔سیمیولز اور رام دین کے درمیان 91 رنز کی شراکت ہوئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پارنل نے چار، ایبٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔