عدالت العالیہ آزادکشمیر نے گورنمنٹ انٹر کالج ناڑ ضلع کوٹلی کو اختر خان کے نام منسوب کرنے کا سرکار ی نوٹیفکیشن معطل کر دیا

جمعرات 29 جنوری 2015 13:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء)عدالت العالیہ آزادکشمیر نے گورنمنٹ انٹر کالج ناڑ ضلع کوٹلی کو اختر خان کے نام منسوب کرنے کا سرکار ی نوٹیفکیشن معطل کر دیا عوام علاقہ ناڑ کوٹلی کی جانب سے راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی پیٹیشن دائر کی تھی جس پر عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ دیتے ہوئے انٹر کالج ناڑ کوٹلی کو اختر خان کے نام منسوب کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کیا یاد رہے کہ یہ نوٹیفکیشن سینئر وزیر چوہدری یاسین کی تحریک پر حکومت نے جاری کیا تھا جو عدالت نے معطل کیا ہے-