کرکٹ کے میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ میں تیز ترین سنچریاں بنانے والے چار کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائیں دینگے

جمعرات 29 جنوری 2015 13:51

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) آئندہ ماہ سے شروع ہونیوالے کرکٹ کے میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ میں تیز ترین سنچریاں بنانے والے چار کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائیں دیں گے ۔فاسٹسٹ سنچری بنانے والے شاہد آفریدی، کورے اینڈرسن، ڈی ویلیئرزاورمیگا ایونٹ کی تاریخ کے تیزترین سنچری میکر کیون اوبرائن بھی میگا ایونٹ کی رونق بنیں گے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے 1996ء میں سری لنکا کیخلاف 37گیندوں پر سنچری داغ کرورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جو اٹھارہ سال ان کے پاس رہا۔2014ء کے پہلے ہی دن نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے کالی آندھی کیخلاف 36گیندوں پرسنچری بناکرورلڈ ریکارڈ اپنے قبضہ میں کیالیکن یہ ریکارڈ ان کے پاس ایک سال ہی رہا، اٹھارہ جنوری 2015ء کو اے بی ڈی ویلیئر نے ویسٹ انڈیز کابھرکس نکالتے ہوئے 31گیندوں پر فاسٹسٹ سنچری جڑدی۔ورلڈ کپ میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ آئرلینڈ کے کیون اوبرائن کے پاس ہے جنہوں نے 2011ء میں انگلینڈ کیخلاف پچاس گیندوں پر سینکڑابنایاتھا۔

متعلقہ عنوان :