میرے لئے بڑی خوشی کا دن ہے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ‘ محمد عامر

جمعرات 29 جنوری 2015 13:51

میرے لئے بڑی خوشی کا دن ہے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا ‘ محمد عامر

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) آئی سی سی کی جانب سے سزا میں نرمی کے فیصلے کے بعد محمد عامر نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے پر سب سے پہلے اللہ کا شکر گزار ہوں ،نجم سیٹھی‘ شہر یار خان سمیت ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کے لئے میرا ساتھ دیا ۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ یہ دن میرے لئے بڑی خوشی کا دن ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

ساڑھے 4 سال کے انتہائی لمبے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی ہورہی ہے اور اس خوشی کو لفظوں میں بیان میں کر سکتا۔محمد عامر نے کہا کہ نجم سیٹھی اور شہریار خان سمیت ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے واپسی کے لئے میرا ساتھ دیا۔ اب میرا پورا فوکس فٹنس پر ہوگا اور بہت پر امید ہوں کہ ڈومیسٹک اور گریڈ اے کرکٹ میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے سے قومی ٹیم میں جگہ بنا لوں گا، کوشش ہو گی کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ایک بار پھر اپنی پرانی پرفارمنس دکھاؤں۔