انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو گیا

جمعرات 29 جنوری 2015 13:53

انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہو گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) .بینکو ں کی طرف سے طلب میں اضافہ سے ڈالر کی قیمت میں یکدم تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل کے لئے 40 ارب روپے کی منظوری کے بعد بینکوں نے ڈالر کی خریداری شروع کردی ہےجس کے باعث انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 14 پیسے بڑھ کر 101 روپے 4 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں آئی تیزی صرف وقتی ہے کیونکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اب بھی 15 ارب ڈالر کی سطح پر ہیں جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کا معاشی جائزہ لینا بھی شروع کردیا ہے اور امید ہے کہ مارچ کے آخر تک حکومت کو 50 کروڑ ڈالر مل جائیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :