مقبوضہ کشمیر میں سازش کے تحت اہم عہدوں پر ہندو افسران کو تعینات کیا گیا ،انجینئر رشید

جمعرات 29 جنوری 2015 13:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) مقبوضہ کشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی کے صدر اور نام نہاد اسمبلی کے رکن انجینئر عبدالرشید نے مقبوضہ علاقے میں سول اور کشمیر پولیس انتظامیہ میں بڑے پیمانے پرہندو افسران کی تعیناتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بھارتیہ جنتا پارٹی کے فرقہ پرستانہ ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

انجینئر عبدالرشید نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ انتظامی عہدوں میں بڑے پیمانے تبدیلیاں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کی گئیں جس کا مقصد انتظامی اور کشمیر پولیس سروسز میں کشمیریت کے عنصر کو ختم کر کیہندو عنصر کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کے گورنر کی طرف سے کی جانے والی تبدیلیاں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے ۔ انجینئر رشید نے کہا کہ گورنر نے ایسا کر کے ایک غلط روایت ڈال دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اتحاد پارٹی جموں وکشمیر کے مفادات کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر آواز بلند کرے گی۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے گورنر این این ووہرا نے مقبوضہ علاقے میں اہم انتظامی عہدوں پر ہندو افسروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔

متعلقہ عنوان :