بیت لحم، اسرائیلی فوج کا دو فلسطینی بہن بھائیوں پر تشدد، حراست میں لے لیا

جمعرات 29 جنوری 2015 14:00

بیت لحم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں عصیون چوک کے قریب صہیونی فوجیوں نے 2فلسطینی بہن بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے راہ چلتے دو بہن بھائیوں کو ایک چوک کے قریب روکا اور بلا وجہ انہیں مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق تشدد کے بعد 20 سالہ فداء محمد دعمس اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔ دونوں پر الزام عائد کیا گیاہے کہ وہ یہودی آباد کاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔قابض فوج نے دونوں کو حراست میں لینے کے بعد حراستی مراکز میں منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :