کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو گھر میں گھس کر ہلاک کردیا

جمعرات 29 جنوری 2015 14:00

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نوجوان کو گھر میں گھس کر ہلاک کردیا‘ گلشن اقبال میں موبائل فون چھیننے میں مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی اللہ والا تاؤن سیکٹر 31-J مکان A-183 کے رہائشی ضیاء الدین اسپتال کے ڈینٹل ٹیکنیشن محمد سلیم کے گھر 2 مسلح افراد داخل ہوئے‘ اہل خانہ کو یرغمال بنانے کی کوشش کی‘ مزاحمت پر محمد سلیم کو سینے میں گولی مارکر شدید زخمی کردیا جو بعد ازاں اسپتال میں چل بسا۔ ادھر گلشن اقبال بلاک 13-D میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر محمد اصف کو زخمی کردیا

متعلقہ عنوان :